• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان بارڈر پر تمام افراد کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر تمام افراد کو ہر ممکن سہولت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت کی تمام متعلقہ مشینری مکمل الرٹ ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد کے راستے پاکستانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی آمد جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے 1 ہزار 979 افراد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں جن میں 37 سفارتکار بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید