• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواہیں، ناقص حکمت عملی، ملک بھر میں پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی، اسلام آباد (سہیل افضل، عاطف شیرازی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے، قلت کی افواہیں اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے جمعہ کو پیٹرول پمپ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی لائنیں لگ گئی ہیں، اچانک پیدا ہونے والے اس بحران اور ڈیمانڈبڑھنےسے متعدد پٹرول پمپس بند ہو گئے، صورتحال آئل مارکیٹ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے تنازعے کی وجہ سے بگڑی، صورتحال نےملک میں پٹرولیم کے وافر ذخائر سے اوگرا کے دعووں کی قلعی کھل دی، عوام روزے میں ایک سے دوسرے پمپ کا چکر لگاتے رہے،کئی پمپ مالکان نے 500روپے سے زائد کا پٹرول دینے سے انکارکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پیٹرولیم ڈیلرز کے تنازعے نے ملک میں قبل از وقت پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا کر دیا ہے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیلرز کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کرنے کے بعد ڈیلرز نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات بارے ہنگامہ کرتے ہوئے ایک جانب اپنی ڈیمانڈ بڑھا دی دوسری جانب میڈیا میں اس بارے شور شرابا شروع کر دیا جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی اور جمعہ کو کراچی کے تمام علاقوں میں عوام نے اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرانا شروع کر دیئے ۔

اہم خبریں سے مزید