• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کالم نگار سعود بن عزیز کے تایا عاصم بن عزیز انتقال کرگئے

معروف کالم نگار، تجزیہ نگار اور تھنک ٹینکس سے وابستہ شخصیت سعود بن عزیز کے تایا عاصم بن عزیز گزشتہ روز لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم عاصم بن عزیز نے Pakistan Atomic Energy Commission میں بطور چیف انجینئر خدمات انجام دیں اور قومی سطح کے کئی اہم منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

عاصم بن عزیز پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرتے رہے اور ملک کے دفاعی اور سائنسی پروگرام میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 

ان خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے متعدد اعزازات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا، مرحوم کو ایک نہایت مخلص، باصلاحیت اور محب وطن شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا جو ہمیشہ پاکستان کے مفاد اور ترقی کے حوالے سے فکرمند رہتے تھے۔

ان کے بھتیجے سعود بن عزیز اس وقت جرمنی میں مقیم ہیں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں ایک متحرک کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں مؤثر لابنگ اور کمیونٹی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔

عاصم بن عزیز کے انتقال کی خبر سن کر یورپ اور برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید