• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز نے سندھ حکومت کی گاڑی نان کسٹم پیڈ قرار دیکر ضبط کر لی: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کر کے ضبط کر لیا ہے۔

کراچی سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئی تھیں۔

ضبط کی گئی گاڑی محکمۂ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے اور اسے کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

سینئر وزیرِ سندھ شرجیل میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید