• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد و لاہور ایئر پورٹ کی پروازوں کیلئے نیا نوٹم جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹ سے متعلق پروازوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

پی اے اے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے 6 سیکٹرز کو 16 مارچ کے دن، عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 16 مارچ کو کمرشل پروازوں کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو گی جبکہ 16 مارچ کی صبح 8:30 سے 10:30 بجے کے دوران اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف نہیں ہو گا۔

نوٹم کے مطابق اس دوران فضا میں موجود پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے انتظار کرنا ہو گا۔

نوٹم میں طیاروں کے کپتانوں کو اضافی فیول لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید