کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشرق وسطی جنگ کے باعث خطے کی 5بڑی ایئر لائنز 13میں صرف 6610پروازیں اپریٹ کرسکی ہیں جبکہ 20690 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ان ایئر لائنز کا یومیہ آپریشن 2100 پروازوں پر مشتمل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد 1 مارچ خطے میں فضائی انڈسٹری کے بحران کا برا دن تھا جب 4 ایر لائن صرف 32 پروازیں اڑا پائیں۔ جس کے بعد مرحلہ وار صورتحال بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ فلائٹ راڈار کے اعداد و شمار کے مطابق یومیہ 2100 کے حساب سے 13 دن میں 27300 پروازیں آپریشنل بنتی ہیں مگر ان ایئر لائنز مگر یہ ایر لائنز 13 دن میں 6610 پروازیں اڑا سکیں۔