گوجرانوالہ کے قریب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی کو پھوپھی کی جانب سے عمان میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عمان پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کر پاکستان بھیج دیا، لڑکی کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کے مطابق متاثرہ بچی کے بیان پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ بچی کی پھوپھی سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مدعی لڑکی کے مطابق 2022 میں پھوپھی پارلر کا کام سکھانے کے بہانے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئی۔ مدعی لڑکی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں ایک شخص کیساتھ میری شادی کرائی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ دوسال بعد پھوپھی اپنی بیٹی بنا کر مجھے عمان لے گئی۔ ایف آئی آر میں لڑکی نے کہا کہ عمان لے جا کر مجھ سے غیر اخلاقی کام کرائے گئے۔
لڑکی کے ایف آئی آر کے مطابق مجھے بعد میں عمان میں ایک شخص کو فروخت کیا گیا، میں نے ایک پادری کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا۔
لڑکی کے مطابق عمان پولیس نے مجھے بازیاب کیا اور میرے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔