کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نے کہا کہ پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔
جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کے جہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادیوں کےلیے بند ہے، جارحیت میں ملوث ممالک کے علاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کےلیے کھلی ہے۔