اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ بن گوریون پر ایرانی میزائل لگنے سے 3 طیارے تباہ ہوگئے۔
اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ نقصان گزشتہ چند دنوں کے دوران اس وقت ہوا جب میزائلوں کے ٹکڑے ایئرپورٹ کے احاطے میں گرے۔ ان ٹکڑوں کی زد میں آ کر تین پرائیویٹ طیارے بری طرح متاثر ہوئے۔
حکام کے مطابق متاثرہ طیاروں میں سے ایک میں آگ بھی بھڑک اٹھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ایئرپورٹ تل ابیب کے قریب واقع ہے اور اسرائیل کی بین الاقوامی فضائی آمد و رفت کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
حالیہ میزائل حملوں اور فضائی دفاعی کارروائیوں کے باعث اس علاقے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔