ماڑی انرجیز نے سندھ کے شہر گھوٹکی سے تیل و گیس کے نئے ذخائر کے دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔
ماڑی انرجیز ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 4 کروڑ 79 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
نئی دریافت سے یومیہ 64 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
تیل و گیس کی تلاش شمس ون ویل سے ہوئی جس میں کنویں کی 3 ہزار 75 میٹر تک کھدائی کی گئی ہے۔
ماڑی انرجیز نے نئی تیل و گیس دریافت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔