سعودی عرب سمیت یورپ بھر کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی نمازِ عیدالفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا، جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفراء اعلیٰ افسران اور یو این او سے وابستہ اور مسلم کمیونٹی کے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کرکے ایک ساتھ نماز عید ادا کی۔
ویانا میں مسلم ممالک ترکیہ، بنگلادیشی، مراکش، بوسنیا و دیگر مسلم ممالک کی مساجد اور مذہبی اداروں خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کی ویانا میں پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال، اداراۃالمصطفی سنٹر، منہاج القرآن سنٹر، مسجد ابراہیم، مسجد المدینہ، دعوت اسلامی مسجد فیضان مدینہ اور نور اسلامک سنٹر ویانا میں بھی نمازِ عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
خصوصی طور پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مساجد میں علماء کرام نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ فلسطین اور غزہ، کشمیری عوام اور پاکستان کی ترقی سربلندی خوشحالی اور پاک فوج کے کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مرکزی اسلامک سینٹر اور پاکستانی اور دوسرے مسلم ممالک کی مساجد میں لوگوں کا ذیادہ رش ہونے کی وجہ سے نمازِ عیدالفطر کی جماعتیں 2 سے 3 نمازیں ادا کی گئی۔
نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کی اور پاکستانی مساجد میں مہمانوں کی تواضع میٹھی سویاں سے کی گئی۔