• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے اور اوسلو کی مساجد میں عیدالفطر کے بڑے اجتماعات

ناروے اور اوسلو کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز کیلئے نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث 2 سے 3 دفعہ پڑھائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے اور اوسلو کی مساجد میں نماز عید الفطر جن میں جماعت اہلسنت ناروے، مسلم سینٹر فروست، اسلامک کلچر سینٹر، ورلڈ اسلامک مشن، مسلم سینٹر لورنسکوگ، اسلامک سینٹر اوسلو، ستونر بزم نقشبند مسجد، مرکزی جماعت اہلسنت امرودگرینڈا مسجد اور دیگر مساجد میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

مختلف مساجد میں نمازیوں کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے نماز عیدالفطر 2 سے 3 دفعہ پڑھائی گئی۔

مسلم سینٹر لورنسکوگ مسجد میں بھی نماز عید الفطر کی 3 نمازیں پڑھائی گئی، پہلی نماز ساڑھے 7، دوسری 9 اور تیسری ساڑھے 10 بجے ادا کی گئی۔

نماز عید کے  بعد امام مفتی محمد طاہر عزیز لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارک باد دی اور اس کے بعد مشرق وسطی اور ایران کے حوالے سے جنگ نیوز سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ریاض میں 56 ملکوں کے وزرائے خارجہ اکٹھے ہوتے ہیں، ان میں سے ہمارے برادر ملک ایران کے حق میں ایک جملہ بھی کوئی نہیں کہتا، صرف اس کی مزاحمت کرتے ہیں، میرے خیال میں اس سے بڑی ہمارے لیے اور تکلیف دہ بات کیا ہو سکتی ہے، مسلمان متحد نہیں ہوں گے تو ایک ایک لقمے کی طرح شکار ہوتے رہیں گے، اللّٰہ تعالی ہمارے دلوں کو اکٹھا فرمائے اور تمام مسلمان متحد ہوں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید