• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا شاہ حمد بن عیسیٰ سے رابطہ، بحرین پر حملوں کی مذمت کی


وزیراعظم  شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بحرین پر حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ شاہ حمد اور بحرین کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

بحرین کے شاہ حمد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ بالخصوص بحرین پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور حملوں میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے بحرین اور اس کے عوام کیلئے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا، بحرین کے بادشاہ کو خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید