• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر — فائل فوٹو
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر — فائل فوٹو 

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے ایران کے خلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر نے لکھا کہ اب بہت ہو چکا، اس جنگ کو ختم کیا جائے۔ اس جنگ میں انسانی جانیں خطرے میں ہیں، اربوں ڈالر ضائع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 3.94 ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے۔ ریپبلکن سینیٹرز بھی لاعلم ہیں کہ حکومت مشرق وسطیٰ میں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید