• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے بعد امریکا کا بڑا دشمن کون؟ ٹرمپ نے بتادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بعد امریکا کے سب سے بڑے دشمن کا ذکر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے بعد امریکا کا سب سے بڑا دشمن ملک کے اندر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دشمن ریڈيکل لیفٹ اور ڈیمو کریٹک پارٹی ہے، یہ انتہائی نااہل ہیں، یہی عناصر امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

دوسری طرف امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل 5ویں مرتبہ مسترد کردیا ہے۔

امریکی صدر نے فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں ملکی ہوائی اڈوں پر بدنام زمانہ آئس فورس تعینات کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈیموکریٹ سینیٹر منیاپولیس میں محکمہ امیگریشن یا آئس کے ہاتھوں 2 افراد کے قتل پر ناراض ہیں اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ منظور نہیں کر رہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیں بازو کے ریڈیکل ڈیموکریٹس نے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نقصان پہنچایا، فاشسٹ ڈیموکریٹ امریکا کا تحفظ نہیں کر سکتے، یہ کام ریپبلکن کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید