• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں سفیر پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں تقریب کا انعقادکیا گیا، جس میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ 23 مارچ کی تاریخی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔

تقریب کا آغاز منظور احمد بٹ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اس سے قبل تھرڈ سیکریٹری سیدہ مبشرہ عروج نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے عید الفطر اور 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

پرچم کشائی کی رسم سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ محمد کامران اختر ملک نے کی۔

اس موقع پر صدر، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے خصوصی پیغامات بالترتیب ڈپٹی ہیڈ آف مشن عدیل خان آفریدی، سیکنڈ سیکریٹری جنید سلیمان اور تھرڈ سیکریٹری سیدہ مبشرہ عروج نے پڑھ کر سنائے۔

جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی قراردادِ لاہور کی اہمیت اور اس کے بنیادی پیغام کو اُجاگر کیا گیا۔ پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق مضبوط اور ترقی یافتہ ریاست بنایا جائے گا۔

تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، جبکہ فلسطینی عوام کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید