• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے، پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی سادہ مگر پروقار تقریب

سفارت خانہ پاکستان ناروے نے 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان ایک سادہ مگر پر وقار پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میں ایک سادہ مگر پر وقار پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ترانہ کی دھن میں چاند ستارے والے پرچم کو بلند کیا۔

انہوں نے قومی دن کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے قومی دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی، فرسٹ سیکرٹری ڈاکٹر ربیل مصطفی سومرو، ویلفیئر کمیونٹی کونسلر رانامحمد فراز، سلیم اللّٰہ خان نیازی اور دیگر نے خطاب کیا۔

سفیر نے اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا اور پاکستان کی لچک اور اتحاد کا اعادہ کرتے ہوئے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ  اہل فلسطین اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں اور امت مسلمہ کی سلامتی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید