• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر کھوکھراپار میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی میں ملیر کھوکھراپار میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو مشتعل افراد نے اسلحہ سمیت پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے فائرنگ کرنے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا پتہ نہیں  چل سکا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 


قومی خبریں سے مزید