کراچی کے علاقے قائد آباد پر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکر کے بعد وین کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں رواں سال اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔