• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہا کردیا

امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل - فوٹو: فائل
امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل - فوٹو: فائل

افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہائی دے دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے 64 برس کے کوائل کی رہائی ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر کی۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کوائل 20 سال تک افغانستان میں کام کر چکا تھا، رہائی امارات نے ممکن بنائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید