• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تحفہ ملنے کے بیان کی وضاحت کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تحفہ ملنے کے بیان کی وضاحت کردی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہت اہم بات چیت جاری ہے، ایران نے بات چیت میں سنجیدہ ہونے کو ظاہر کرنے کے لیے ہرمز سے جہاز گزرنے دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز سے تیل کے 8 جہاز گزرنے دے رہے ہیں، ایران نے مجموعی طور پر 10 ٹینکر جانے دیے، میرا خیال ہے کہ کچھ تیل بردارجہاز پاکستان کے جھنڈے والے تھے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے ٹول وصول کرنے کے قابل نہیں ہونا چاہیے لیکن وہ یہ کر رہا ہے، ایران کے تیل پر قبضہ حاصل کرنا بھی ایک آپشن ہے، لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں ایران نے ایک مہنگا "تحفہ" دینے کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے تحفے کی تفصیل نہیں بتائی تھی ۔ 

آج صدر نے بتایا کہ ایران نے پہلے 8 تیل بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے دیا اور پھر دو مزید تیل بردار جہاز آبنائے سے گزرے۔

ٹرمپ کا ایران کو ڈیڈلائن میں لچک کا اشارہ

امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے ایران کو جمعے تک کی دی گئی ڈیڈلائن پر لچک کا اشارہ دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیڈلائن کے خاتمے پر کیا ہوگا؟ ابھی نہیں پتا، ابھی تو بہت وقت پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید