• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

نسیم شاہ(فائل فوٹو)۔
 نسیم شاہ(فائل فوٹو)۔

سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا۔

پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس پی سی بی کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے، نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں نسیم شاہ کا سینٹرل کانٹریکٹ خطرے میں پڑ سکتا ہے، نسیم شاہ پی سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے قذافی اسٹیڈیم آمد پروزیراعلی مریم نوازکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی اور کہا گیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوا جو اب ریکورکرلیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن11 میں راولپنڈیز کا حصہ ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید