• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ولنگٹن اسپتال لاہور کے گائنی آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے پر ایم ایس اسپتال اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ معطل


لاہور کے لیڈی ولنگٹن اسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

ویمن میڈیکل آفیسر اور 5 پی جی آرز کو معطل کردیا گیا، انہیں ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ویڈیو کیس میں ملوث 2 نرسز اور ایک کارکن بھی معطل کر دیا گیا۔

 ایم ایس ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر کے ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے تھیٹر میں ہونے والے دو سی سیکشنز کی فوٹیج بنائی گئی جسے ڈاکٹروں نے مقابلے کا نام دیا، ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر میں دو سی سیکشنز جاری تھے، مقابلہ اس بات کا تھا کہ پہلے سی سیکشن کون کرتا ہے، ڈاکٹروں کو یہ کہتے سنا بھی جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ معطل کر دی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی، مریض کے وقار کی توہین اور پیشہ وارانہ مہارت کی خلاف ورزی ہیں۔

سیکریٹری صحت عظمت محمود کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید