• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز اقبال کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے مقبوضہ جموں و کشمیر  میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو دی گئی غیر انسانی عمر قید کی سزا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی ڈریکونین لا قرار دیا۔

26 مارچ 2026 کو ممبر برسلز پارلیمنٹ فواد حیدر اور ممبر فلیمش پارلیمنٹ کاظمی سے ملاقات کے دوران، ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور نریندر مودی حکومت کے خلاف برسلز پارلیمنٹ، فلیمش پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں پیش کی جائیں گی جن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور مقبوضہ وادی کشمیر میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فورسز کو واپس انکی بیرکوں میں بھیجا جائے۔

انہوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرے، ورنہ یورپ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تواتر سے جاری رہے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید