• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند سے چھیڑ چھاڑ: لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کردیا گیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری افینس پر چارج کردیا گیا۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی جس میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگنے والے چارج سے انکار کیا۔

فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی جس کے بعد میچ ریفری فیصلہ سنائیں گے ۔ 

 پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو جرمانہ کردیا گیا ہے، حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی پڑی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید