• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی: کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کے مطابق حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی، میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔

پی سی بی کے مطابق حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔

یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے، ایکشن اور نامناسب اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللّٰہ کو آوٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید