پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری روشن ماہناما نے کیس کی سماعت کی، فخر زمان کا مؤقف سننے کے بعد اب میچ ریفری فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
اس سے قبل فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا، پہلی سماعت میں فخر زمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو الزام ثابت ہونے پر ایک سے دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا، بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی پڑی۔