• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا و نیدر آسٹریا میں ٹیکس فراڈ کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد افراد گرفتار

تصویر، غیر ملکی میڈیا
تصویر، غیر ملکی میڈیا

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اور ملحقہ صوبے نیدر آسٹریا میں انکم ٹیکس فراڈ کے خلاف ایک بڑی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مار کر کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں خصوصی پولیس یونٹ ڈبلیو ای جی اے نے بھی حصہ لیا، کارروائی کے دوران مختلف گھروں اور کاروباری مراکز کی تلاشی لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ تفتیش افراد پر بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک منظم نیٹ ورک ہو سکتا ہے جو طویل عرصے سے ریاستی ٹیکس نظام کو نقصان پہنچا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جن کی مدد سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس اور متعلقہ اداروں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایک باضابطہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیس کی مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید