• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کی رائے مختلف ہے۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ قومی اور عالمی بحران پر اجلاس بلایا گیا، ہم نے پاکستان کے لیے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنے جو عوام پر بوجھ بنے، 1375 ارب روپے سے زیادہ این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جا رہا۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، مسلم دنیا بحران میں ہمیشہ پاکستان کی طرف دیکھتی ہے، جنگ میں کسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید