• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ دے دی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گے، کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے منیجرز کو بھی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ سیاسی پوسٹس ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق متنازع پوسٹ کرنے پر کم از کم 1 کروڑ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید