صوبۂ بلوچستان میں سرکاری و نجی اسکولز کل (یکم اپریل) سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول کل یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
بلوچستان میں اسکولز جاری بحران کے پیشِ نظر 9 مارچ کو حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کے تحت بند کیے گئے تھے۔
حالیہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اسکولز اور محکمۂ تعلیم کے دفاتر ہفتے میں 5 دن پیر سے جمعے تک کھلے رہیں گے۔