بیلجیئم کے شہر اینٹورین میں پاکستانی نژاد ڈسٹرکٹ کونسلر راویل علی نے پاکستانی وایشن کمیونٹی کی خواتین کیلئے پہلی دفعہ عید ملن فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ جس میں بیلجیئم بھر سے کمیونٹی کی خواتین نے بچوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی ۔
پروگرام میں خواتین نے رنگا رنگ قسم کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔ جبکہ چھوٹے بچوں کے چہروں پر مختلف ڈیزائنز کی پینٹنگ اور خواتین کے میک اپ نے جیسے عید کی رونق کو بھرپور کر دیا. جبکہ بچوں کے کھیلنے کےلیے فٹ بال گراؤنڈ میں بچے فٹ کھیلتے رہے اور ننھے بچے باؤنسی کیسل میں اچھل کود کرکے خوش ہو رہے تھے۔
عید ملن فیسٹیول کا انتظام اینٹورین کے علاقہ مرقسم کے ایک کشادہ ہال میں کیا گیا تھا.جہاں خواتین نے خوب انجوائے کیا، ہال میں پاکستانی کپڑوں کے اسٹالز مہندی کے اسٹال اور کھانوں کے اسٹالز خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔
عید ملن فیسٹیول میں سفارتخانہ پاکستان برسلز کی فرسٹ سیکرٹری حدیقہ اور کمرشل قونصلر سدرہ مناف نے خصوصی شرکت کی۔
کونسلر راویل علی نے سفارتخانہ پاکستان برسلز کی سیکنڈ سیکرٹری حدیقہ اور کمرشل قونصلر سدرہ مناف کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ عید ملن فیسٹیول اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام ہے جس میں خواتین اور بچوں نے خوب مزے کیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر راویل علی نے کہا کہ میرا مقصد کمیونٹی کی خواتین کے اندر حوصلہ افزائی اور کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ بیلجیئم میں رہتے ہوئے اپنے اکیلے پن کو دور کرسکیں اور بچوں کی آبیاری کے لیے ان کی کھیلوں میں دلچسپی میں ان کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کمیونٹی کے اندر پیار، محبت، اتفاق و اتحادی یگانگت پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے جیسے میں نے آرگنائز کر کے خواتین کو متحد کیا ہے۔