کراچی(رپورٹ،نسیم حیدر) ایران کے سابق وزیرخارجہ کمال خرازی کی شہادت کی متضاد اطلاعات ،ایرانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کمال خرازی کو امریکا سے مذاکرات میں ایران کی نمایندگی کرنا تھی،امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا نشانہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک اہم ذریعے نے شہادت کی تصدیق کی ہے جبکہ ایک دوسرے ذریعے سے اس خبر کےبارے میں دریافت کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ابھی متضاد اطلاعات ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نے ڈاکٹر کمال خرازی کے تہران میں واقع گھر پر بدھ کو حملہ کیا تھا جس میں انکی اہلیہ شہید ہوگئی تھیں، ڈاکٹر کمال خرازی کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کوما کی حالت میں تھے۔