ایرانی میڈیا نے مار گرائے گئے امریکی طیارے کی مزید تصاویر جاری کردیں، ایران نے امریکا کے ایف 35 سمیت تین طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 امریکی طیارے، 5 ڈرون اور 2 کروز میزائل تباہ کیے، جمعے کو ایف 35 طیارہ گرایا، امریکی حکام نے ایف 15 سمیت دو طیارے گرنے کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں مار گرائے گئے امریکی ایف 15 طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا، طیارے میں موجود ویپن سسٹمز آفیسر لاپتا ہے، امریکی طیاروں کی ایران میں پائلٹ کی تلاش کی ویڈیو بھی سامنے آگئیں۔
ایران نے گرنے والے طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ایران نے اصفہان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا، ایران نے جنوبی اسرائیل پر صنعتی علاقے سمیت مختلف شہروں میں میزائل حملے کیے، عمارتوں کو نقصان پہنچا، حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے۔
ادھر امریکی میڈيا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اب تک 7 امریکی جہاز گرائے گئے۔