• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں گرائے گئے طیارے میں سوار 2 امریکی پائلٹوں میں سے ایک زندہ مل گیا، اسرائیل کا دعویٰ

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

 امریکی اور اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے عملے میں سے ایک رکن کو زندہ حالت میں بازیاب کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق دو امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے گرائے گئے طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا ہے، اسی طرح ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک پائلٹ کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے عملے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے ان علاقوں میں فضائی حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں جہاں تلاش کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے اور اس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق سرچ مشن کے دوران ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو بھی ایک میزائل یا گولے سے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید