کراچی کے علاقے کھارادر میں عید کے تیسرے روز 2 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شکیل سے 1 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ محمد ذوہیب نامی تاجر کے گودام سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کی گئی تھی۔