• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پائلٹ ریسکیو مشن میں تباہ 2 امریکی طیاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کے مشن میں تباہ ہونے والے 2 امریکی ٹرانسپورٹ طیاروں کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی اخبار کے مطابق مشن کے دوران یہ طیارے غیر فعال ائیر بیس پر لینڈنگ کے بعد زمین میں دھنس گئے تھے جس کے باعث امریکی فوجیوں کو انہیں تباہ کرنا پڑا۔

سیٹلائٹ کی تصاویر میں وسطی صوبہ اصفہان میں کئی سڑکوں پر کم از کم 28 گڑھے دکھائی دیے ہیں۔ جہاں اتوار کو دوسرے گرائے گئے امریکی ایئر مین کو نکالا گیا تھا۔

امریکی فضائیہ کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق ریسکیو مشن میں استعمال ہونے والے دو MC-130J طیاروں کی مالیت فی طیارہ 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید