• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال پر جواب

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے گذشتہ روز کے بیان میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر سوال کیا گیا۔

جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنا نکتہ نظر واضح کرنے کے لیے ایسا کیا، میرا خیال ہے آپ نے پہلے بھی ایسا سُنا ہوگا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز  نہ کھولی گئی تو ایران کو شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں غیر معمولی سخت اور غیر مہذب الفاظ بھی استعمال کیے تھے، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

جس کے بعد انہیں آج وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں اپنی بات کی وضاحت دینا پڑ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید