• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان میں اسرائیل کے 10 منٹ میں 100 سے زائد حملے، مزید جاری رکھنے کا اعلان

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

اسرائیل کی لبنان کیخلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 10 منٹ میں 100 سے زائد مقامات پر حملے کردیے، لبنانی شہر طائر کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد فضائی حملے کیے۔

اسرائیل نے امریکا ایران سیز فائر معاہدے میں لبنان کے شامل نہ ہونے کا بھی دعویٰ کردیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کےخلاف آپریشن جاری ہیں، سیاسی قیادت کے حکم پر ایران پر حملے روک دیے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل نے لبنان کے ساحلی شہر صیدا میں فضائی حملے کرکے 8 افراد کو شہید کردیا۔

لبنانی صدر جوزف عون نے لبنان کو جنگ بندی معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم اس سے پہلے کہہ چکے کہ لبنان، ایران امریکا جنگ بندی معاہدےمیں شامل نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے آرمی چیف جنرل ایزال زامیر  نے کہا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر بغیر سمجھوتے کے حملے جاری رکھیں گے، حزب اللّٰہ کے خاتمے کے لیے ہر موقع کا فائدہ اٹھائیں گے، شمالی اسرائیل میں آباد شہریوں کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید