پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے ٹاس کے موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔
اس موقع پر ایران اور امریکا میں جنگ بندی میں پاکستانی حکومت کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔