• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا، بابر اعظم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا لیکن محنت کر رہا ہوں۔

کراچی میں حیدرآباد کنگزمین کے خلاف میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ جس موقع پر میں آؤٹ ہوا، وہاں ہونا نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا لیکن محنت کررہا ہوں، کوشش میری یہی ہوتی ہے کہ پاور پلے میں اچھا کھیلیں۔

پشاور زلمی کے کپتان نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے میچز فنش نہیں کیے، بہت میچ فنش بھی کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افتخار احمد پچ کو اچھا پرکھتے ہیں، میں ان سے مشورہ لیتا ہوں، اچھا کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں رزلٹ آنے میں ٹائم لگ جاتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید