امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ حزب اللہ کی وجہ سے لبنان کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا، لبنان کا معاملہ الگ ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی اخبار سے گفتگو میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ آمنے سامنے مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ قریبی طور پر کام کرے گا، ہم ایران کے ساتھ محصولات اور پابندیوں پر بات کر رہے ہیں اور کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایران کے بارے میں یہ طے کیا گیا ہے وہاں نہایت مؤثر نظام حکومت کی تبدیلی ہوگی، ایران میں یورینئم افزودگی نہیں ہوگی، امریکا ایران کے ساتھ مل کر زمین میں دفن تمام نیوکلیئر ڈسٹ نکال کر ختم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب بھی اور پہلے بھی سیٹلائٹ کی انتہائی سخت نگرانی میں رہا ہے، 15نکات میں سے بہت سے پہلے ہی طے ہو چکے ہیں۔