• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج اسکور نہیں ہوا، ہمیں بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، جیسن گیلسپی

تصویر، فیس بک حیدرآباد کنگزمین
تصویر، فیس بک حیدرآباد کنگزمین

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے کہا ہے کہ آج ہم سے اچھا اسکور نہیں ہوا، ہمیں بیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جیسن گیلسپی نے کہا کہ جب اوپر تلے وکٹیں گرتی ہیں تو جیتنا مشکل ہو جاتا، ہمیں بیٹنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑا اسکور کرتے تو بولنگ ٹھیک نہیں کر پاتے ہیں اور بولنگ ٹھیک ہوتی ہے تو اسکور نہیں ہوتا۔

حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ گلین میکسویل جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے، صائم اچھا پلیئر ہے، وہ بہت جلد اچھا اسکور کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید