• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے دوسری 10نکاتی تجویز پر بات، پہلی ردی میں گئی، امریکی نائب صدر

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ یران کی پہلی دس نکاتی تجویز ردی کے ڈبے میں پھینک چکے، اب دوسری دس نکاتی تجویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ نیویارک ٹائمز اور ایران میں بعض لوگ غلط دس نکات پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک بڑھی ہے، ڈیل یہ ہے کہ سیز فائر ہو اور بات چیت ہو اور ہرمز کھلے۔ 

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اب ایرانیوں کو اگلا قدم اٹھانا ہوگا، ایرانی ہمیں جتنا کچھ دیں گے اتنا ہم انھیں دیں گے، ہم ان پر پابندیاں کم کرنے پر بات کر سکتے ہیں۔ ایران یورینیم افزودہ نہ کرے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جے ڈی وینس نے کہا کہ سیز فائز ہمیشہ سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے، کوئی سیز فائز تھوڑی بہت خامی کے بغیر نہیں ہوتا۔ 

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ قالیباف کا ٹویٹ دیکھا ہے، یہ پندرہ نکاتی پلان ہے، اگر صرف تین نکات پر اختلاف ہے تو اچھی بات ہے کہ بہت سی باتوں پر اتفاق ہے۔ 

امریکی نائب صدر نے کہا کہ بات چیت میں لوگوں کی نیتوں پر کافی عدم اعتماد ہے، لبنان کے معاملے پر غلط فہمی ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے سمجھا کہ لبنان بھی سیزفائر میں شامل ہوگا، امریکا نے خود یہ کبھی نہیں کہا۔ 

جے ڈی وینس نے خبردار کیا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ معاملہ لبنان کی وجہ سے ٹوٹ جائے تو یہ ان کا انتخاب ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید