• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 22 سال کے نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مریض بفر زون کا رہائشی ہے، رپورٹ مثبت آنے پر اس کو آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی ہے۔

سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔

صحت سے مزید