• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان کی خود مختاری و سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے: چین

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتا ہے۔

ادھر لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع اور انفرااسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید