لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع اور انفرااسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے لبنانی حکومت اور عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔