• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کا وزیرِاعظم شہباز شریف سے رابطہ، ایران امریکا جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر زور

آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹاکر نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔

اس دوران وزیرِ اعظم نے فروری میں اپنے حالیہ دورۂ ویانا کے دوران ہونے والی ملاقات کو خوشگوار انداز میں یاد کرتے ہوئے آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی میں پاکستان کے کردار کو سراہنے پر قدردانی کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ مذاکرات کا عمل مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے اور خطے سمیت دنیا بھر میں پائیدار امن و استحکام کے امکانات کو تقویت ملے۔

آخر میں اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ آسٹریا میں کامیاب سفارت کاری پر چانسلر سمیت عالمی برادری پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، جبکہ آسٹریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس پیش رفت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید