• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی

پاکستان نے فیفا سیریز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے ہرادیا۔ 

پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم نے فیفا سیریز کے آغاز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے شکست دی۔

یہ پاکستان ویمنز کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے، جس نے ستمبر 2022 میں مالدیپ کے خلاف 0-7 کی کامیابی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں چار مختلف کھلاڑیوں نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

زحمینہ ملک نے پہلا گول کیا، جبکہ اقصیٰ مشتاق، لیلا بنارس اور مریم محمود نے بھی گول بنائے۔ 

دوسرے ہاف میں نادیہ خان نے ہیڈر کے ذریعے پانچواں گول کیا، اقصیٰ نے ایک اور شاندار گول کر کے اسکور 0-6 کیا۔

لیلا نے اپنا دوسرا گول دوسرے ہاف میں کیا اور آخر میں اسرا خان نے 81ویں منٹ میں آخری گول کر کے فتح کو تاریخی بنا دیا۔

پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی پر صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں ویمن فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہے اور امید ہے ٹیم اسی جذبے کے ساتھ فیفا سیریز میں آگے بڑھے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید