برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن نے انکشاف کیا ہے کہ جیسے ہی فلم ’بیٹ مین‘ کے سیٹ پر بیٹ سوٹ پہنتا ہوں تو ارد گرد کا ماحول بالکل تبدیل ہو جاتا ہے۔
رابرٹ پیٹنسن نے حال ہی میں ووگ میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مضحکہ خیز ہے لیکن فلم کے سیٹ پر جیسے ہی میں بیٹ سوٹ پہنتا ہوں تو میرے ارد گرد موجود لوگوں کا میرے ساتھ رویہ بالکل بدل جاتا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ فلم کی پروڈکشن ٹیم کے عملے کے ارکان پر بھی تھوڑا سا خوف طاری ہو جاتا ہے اور وہ سیٹ پر ایک منفرد ماحول پیدا کرتے ہوئے میرے راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ رابرٹ پیٹنسن یکم اکتوبر 2027ء کو ریلیز ہونے والی ’دی بیٹ مین پارٹ II‘ میں ڈارک نائٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اس فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل، اینڈی سرکس، جیفری رائٹ، سیباسٹین اسٹین اور اسکارلیٹ جوہانسن بھی شامل ہیں۔